Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

روس کا ہائپرسونک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

روس نے دنیا کے جدید ترین بلیسٹک میزائل کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو ایک براعظم سے دوسرے برِاعظم تک آواز سے پانچ گنا رفتار سے مار کرسکتا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کا ہائپر سونک (صوتی رفتار سے تیز) گلائیڈر ’’ایون گارڈ‘‘ منصوبے کا حصہ ہے، جو گلائیڈر کے ذریعے آئی سی بی ایم یعنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو آواز سے پانچ گنا زائد رفتار دیتا ہے، اسے مغربی قازقستان کے علاقے اورنبرگ سے لانچ کیا گیا جس نے ہزاروں میل دور کم چاٹکا ٹیسٹ رینج میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ایک جانب تو یہ ایٹمی ہتھیار لے جاسکتا ہے تو دوسری جانب دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل (میزائل شکن) ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بناسکتا ہے۔ صدر پیوٹن کے حکم پر اس کے تجربات کئے گئے اور شاید اگلے برس یہ میزائل روسی اسلحہ خانے کا حصہ بھی بن جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روس نظری طور پر دیگر طاقتور ممالک پر اپنی دھاک بٹھانا چاہتا ہے اور یہ تجربہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ دوسری جانب مغربی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ روس اپنی دفاعی صلاحیت کے متعلق جو دعوے کرتا ہے وہ اس کی اصل صلاحیت سے زیادہ ہوتے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کے پاس اب جدید ترین اسٹرٹیجک ہتھیار ہے جو کئی دہائیوں تک روس کی سلامتی کا ضامن ہوگا۔ جدید ترین ہائپر سونک نیوکلیئر میزائل کا تجربہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی دیکھا کہ ایون گرڈ، میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کو روسی صدر نے نہ صرف روس بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے پاس اب اسٹرٹیجک ہتھیاروں کی نئی قسم ہے جو کئی دہائیوں تک روس اور روسی عوام کے تحفظ کی ضامن ہے۔

مطلقہ خبریں