Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

ماحولیاتی کانفرنس، امریکا نے 40 ممالک کے سربراہان کو مدعو کرلیا، پاکستان شامل نہیں

ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے امریکا کے صدر جوبائیڈن نے عالمی کانفرنس کا اعلان کیا ہے جس میں دنیا بھر سے 40 سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ ورچوئل سمٹ 22 اور 23 اپریل کو ہوگی جس کی میزبانی امریکا کرے گا جبکہ اس سمٹ کا امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ امریکا کی جانب سے جن ممالک کے سربراہان مملکت کو دعوت دی گئی ہے، اُس میں چین، روس، کینیڈا، جاپان، برطانیہ، بھارت، بنگلادیش، ویتنام، انڈونیشیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کینیا، نائیجیریا اور بھوٹان سمیت دیگر شامل ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے جن ممالک کو دعوت دی گئی اُن میں پاکستان شامل نہیں۔ کانفرنس میں مہلک گیسوں کا اخراج کم کرنے اور گلوبل وارمنگ قابو میں رکھنے پر غور ہوگا۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم اور وزیراعظم کی قیادت کو دنیا میں سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلی کے مباحثے کی تشکیل کے لئے تعاون کر رہا ہے۔

مطلقہ خبریں