Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

کثیرالملکی مشترکہ خصوصی فورسز کی مشق ”فجر الشرق“ پنجم

کثیرالملکی مشترکہ خصوصی فورسز کی مشق ”فجر الشرق“ پنجم کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز کی مشق میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔ دو ہفتوں پر مشتمل مشق کا آغاز 27 نومبر 2023ء کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) میں ہوا جس میں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں برادر ممالک کے خصوصی دستوں نے شرکت کی۔ مشق کرنے والے فوجیوں کے علاوہ برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ مشق کے آخری دن شرکاء ممالک کی اسپیشل فورسز نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ روزگار کے تصورات کو فروغ دینے کے علاوہ مستقبل کے فوجی تعاون کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

مطلقہ خبریں