Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

سی آئی ایس ایس ایس کے وفد کا آر ایف آئی ڈیجیٹل ٹی وی کا دورہ

سینئر سفیر قاضی ایم خلیل اللہ کی قیادت میں سی آئی ایس ایس ایس تزویراتی اعتبار سے تھنک ٹینک کا کام کررہی ہے، نصرت مرزا
رپورٹ: سید زین العابدین
کراچی میں سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز سندھ (سی آئی ایس ایس ایس) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سابق سفیر قاضی ایم خلیل اللہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ رابطہ فورم انٹرنیشنل (آر ایف آئی) کے آفس کا دورہ کیا۔ رابطہ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین نصرت مرزا نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ سینئر سفیر قاضی ایم خلیل اللہ کی قیادت میں سی آئی ایس ایس ایستزویراتی اعتبار سے تھنک ٹینک کا کام کررہی ہے، قاضی ایم خلیل اللہ نے دورانِ سفارت کاری بھی ملک کی مفادات کا تحفظ کیا اور متعلقہ فورم پر پاکستان کی درست ترجمانی کرنے کا فریضہ انجام دیا۔ نصرت مرزا نے کہا کہ قاضی ایم خلیل اللہ صاحب سی آئی ایس ایس ایس کے پلیٹ فارم سے بھی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی قیادت میں سی آئی ایس ایس ایس کے ریسرچرز اسٹرٹیجک موضوعات پر مقالے اور مضامین تحریر کررہے ہیں جنہیں کتابی شکل بھی دی جارہی ہے، رابطہ فورم انٹرنیشنل اور سی آئی ایس ایس ایس کے ریسرچرز کے مشترکہ پروگرام تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سی آئی ایس ایس ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی ایم خلیل اللہ نے کہا کہ جس گرم جوشی سے ہمارا استقبال کیا گیا اس پر نصرت مرزا صاحب کے انتہائی شکرگزار ہیں، دونوں اداروں کا باہم مل کر کام کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایف آئی ڈیجیٹل ٹی وی کی کامیابی پر نصرت مرزا صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سی آئی ایس ایس ایس بھی ڈیجیٹل ٹی وی لانچ کررہا ہے جس میں آر ایف آئی کے چیئرمین نصرت مرزا صاحب کی رہنمائی درکار ہے، ہمارا مقصد پاکستان کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اس موقع پر نصرت مرزا نے سفیر قاضی ایم خلیل اللہ کو شیلڈز بھی پیش کیں جب کہ سی آئی ایس ایس ایس کے ریسرچرز نے آر ایف آئی ڈیجیٹل ٹی وی کے شوز اینڈ پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور دونوں اداروں کے مشترکہ پروگرامز نشر کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے خطاب کے بعد سی آئی ایس ایس ایس کے ریسرچرز نے آر ایف آئی کے چیئرمین نصرت مرزا سے اسٹرٹیجک، سیاسی، معاشی اور بین الاقوامی ایشوز پر سوالات بھی کئے جب کہ پروگرام کے اختتام پر سی آئی ایس ایس ایس کے ایگزیکٹو آفیسر قاضی ایم خلیل اللہ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

مطلقہ خبریں