Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

غزل

جاری سفر لہو کا بدن پس ابھی بھی ہے
سو نام میرا اہل سخن میں ابھی بھی ہے

پھر حرفِ حق سے آگ لگا دوں نہ دہر میں
شعلہ فشاں زبان دہن میں ابھی بھی ہے

دریائے خاک و خوں سے گزر آئے ہم مگر
احساس! کربِ ذات کا من میں ابھی بھی ہے

گل ہائے رنگ رنگ ہوئے خندہ زن تمام
ٹھہری ہوئی بہار چمن میں ابھی بھی ہے

ہو جستجوئے ذات کی پنرنگیوں میں گم
اک مور ناچتا ہوا من میں ابھی بھی ہے

معیار ہو ادب کا جو تخلیق کی ہو جاں
میرے ہنر میں اور میرے فن میں ابھی بھی ہے

الفاظ کی تلاش میں تھا ہوں ہر گھڑی
تخئیل کی اڑان گگن میں ابھی بھی ہے

خوشیو کو ہم سمیٹ کے رکھتے ہیں اپنے پاس
پہلے بھی دل مگن تھا مگن میں ابھی بھی ہے

لمبی مساحتوں سے رہِ زیست کی سحرؔ
دل کا عجب ہے حال تھکن میں ابھی بھی ہے


حبیب سحرؔ


مطلقہ خبریں