Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

غزل

حواس کھل کے ٹٹولے بڑے سوال کئے
جنابِ عشق نے کیسے کڑے سوال کئے

یہ حکم تھا کہ سراسر خموش رہنا ہے
مگر فقیر تھے ضد پر اڑے، سوال کئے

مجھے جنون تھا ہر چیز جان لینے کا
سو میری عقل پہ پردے پڑے، سوال کئے

یہ دل اداس فلک کی طرح پڑا ہوا تھا
سو میں نے اس میں ستارے جڑے، سوال کئے

تمام رات نسوں میں لپکتے سناٹے
مرے حواس سے کھل کر لڑے، سوال کئے

اک التفات کا زر تھا ہمارے پیش نظر
سو خود سے جھوٹے مسائل گھڑے، سوال کئے


عبدالرحمن واصف


مطلقہ خبریں