Thursday, November 21, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

انٹرنیشنل میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس

پاکستان میں میری ٹائم انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، سیکریٹری جنرل IMO آرسینیو ڈومنگیز پاکستان کی سمندری حدود پوری تاریخ میں بحری قزاقی کے واقعات سے پاک رہی ہیں، ایڈمرل فیصل عباسی
زاویہئ نگاہ رپورٹ
وزارتِ بحری امور کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2024ء کراچی میں منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب کے بعد انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میری ٹائم انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کانفرنس کے دوران مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان اپنے جہاز ری سائیکلنگ اور ماہی گیری کے شعبوں کو ترقی دیتا رہے گا، جس میں ماحولیاتی استحکام پر توجہ دی جائے گی۔ آرسینیو نے پاکستان کو تکنیکی سہولیات اور اس کی میری ٹائم صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مدد فراہم کرنے کے لئے IMO کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران پورٹس کے دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کی بندرگاہوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور عالمی سمندری امور سے متعلق IMO کے جاری پروگراموں پر روشنی ڈالی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ، پاکستان نیوی، ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود پوری تاریخ میں بحری قزاقی کے واقعات سے پاک رہی ہیں۔ انہوں نے خلیج عدن میں بحری قزاقی کا مقابلہ کرنے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ ایڈمرل عباسی نے ریمارکس دیئے کہ پاک بحریہ بحری معیشت کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے اور فروغ دینے کے لئے فعال اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سال کی کانفرنس کا مرکزی موضوع ”بلیو اکانومی“ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اگلی میری ٹائم کانفرنس نومبر 2025ء میں منعقد کی جائے گی۔ جس کے مزید پروگراموں کا مقصد عالمی میری ٹائم انڈسٹری میں پاکستان کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔ انٹرنیشنل میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2024ء (IMSEC-24) نے پاکستان اور عالمی میری ٹائم انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کو پائیداری کی حکمت عملیوں اور میری ٹائم سیکٹر کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

مطلقہ خبریں