Tuesday, January 28, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دورہ

جنرل شمشاد مرزا کی چینی وائس چیئرمین برائے سینٹرل ملٹری کمیشن اور چیف آف سی ایم سی جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ سے ملاقاتیں
جنرل شمشاد مرزا نے 11 ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم سے خطاب میں علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی
زاویہئ نگاہ رپورٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہآئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بیجنگ میں چین کے وائس چیئرمین برائے سینٹرل ملٹری کمیشن اور چیف آف سی ایم سی جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ سے ملاقاتیں کی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 11ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم سے بھی خطاب کیا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور چینی قیادت کی ملاقاتوں میں فریقین نے تاریخی برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا، دونوں جانب سے دوطرفہ اسٹرٹیجک شراکت داری اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ چینی قیادت کی جانب سے پاکستان کی علاقائی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مطلقہ خبریں