Wednesday, January 22, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 27 معاہدے

پاک سعودیہ دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا اجلاس۔۔ علاقائی امن میں قربانیوں کا اعتراف
زاویہئ نگاہ رپورٹ
پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی، زراعت، کان کنی، انسانی وسائل اور سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے 2.2 ارب ڈالر مالیت کی 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، بجلی سمیت مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 2.2 ارب ڈالر ہے، اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ پاکستانی عوام سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی محبت کی عکاس ہے، ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کو فروغ ملے گا، ہم ان معاہدوں پر تیزی سے عملدرآمد اور مفاہمت کی یادداشتوں کو معاہدوں میں تبدیلی کیلئے پُرعزم ہیں، سعودی عرب کی قیادت سعودی معیشت کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، ہم دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔ پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر نے حکومت پاکستان کے اقدامات اور اقتصادی اصلاحات کو سراہتے ہوئے خصوصی ون اسٹاپ شاپ، سنگل ونڈو سسٹم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے قیام کو سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار بنانے میں اہم عوامل قرار دیا۔ شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور انکشاف کیا کہ یہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد سعودی عرب کے دورے کے دوران ہوا، مجھے خوشی ہے کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کی ہمارے درمیان نمائندگی موجود ہے۔ سعودی وزیر نے نائب وزیراعظم اور تمام وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی وزیر سے ملاقا ت میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی وزیر کا یہ دورۂ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں۔ ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور ہر آزمائش میں پوری اترنے والی دوستی کا ذکر کیا۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وفد نے ملاقات کی، سعودی وفد کی سربراہی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کی، اعلیٰ سطح کا سرکاری، تجارتی وفد بھی سعودی وزیر کے ہمراہ تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔

مطلقہ خبریں