Friday, April 4, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

اے دنیا کے منصفو

دنیا کے منصفو! اے دنیا کے منصفو! سلامتی کے ضامنو
کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو
اے دنیا کے منصفو، سلامتی کے ضامنو
آزادی کی فضاؤں میں رہنے والو
انسانوں کا حق تسلیم بھی کرتے ہو؟
اور کشمیر میں ظلم و ستم کرتے ہیں جو
ان کے لئے کوئی حرفِ ستم نہیں رکھتے ہو
اب چاہے ہمارے گھر نہ رہیں، یا جسم پہ اپنے سر نہ رہیں
ہم پھر بھی کہیں گے آزادی، آزادی
ہم لے کے رہیں گے آزادی
دنیا کے منصفو! اے دنیا کے منصفو
ماں کے سامنے تڑپ تڑپ کر بیٹا مرا
بھائی کے سامنے تار تار بہنوں کی رِدا
خون میں تر پتا پتا، بُوٹا بُوٹا
اب کشمیر کا ذرہ ذرہ بول پڑا
آزادی کی صدا دیکھو، یہ دھرتی کی وفا دیکھو
آزادی کی صدا دیکھو، یہ دھرتی کی وفا دیکھو
دنیا کے منصفو! اے دنیا کے منصفو! سلامتی کے ضامنو
کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو
دنیا کے منصفو! اے دنیا کے منصفو! سلامتی کے ضامنو

————————

جاوید احمد

مطلقہ خبریں