Sunday, June 15, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

بنگلادیشی جنرل کا دورۂ پاکستان۔۔ دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور بنگلادیش کی فوجی قیادت کا دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور، دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ،بنگلادیش کی جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی
زاویہئ نگاہ رپورٹ
پاکستان اور بنگلادیش کی فوجی قیادت کا دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور، دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ، بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن کا وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو اور جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقاتیں، خطے میں ابھرتی سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال اور دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلادیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا اور دونوں جانب سے مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سلامتی میں تعاون جاری رکھیں۔ قبل ازیں بنگلادیشی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقات کی۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، ٹیکنالوجی اور مقامی طور پر تیار تکنیکی فریم ورک کو سراہا اور انہوں نے جدید فوجی ہارڈویئر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری، تعاون فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلادیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں بحری افواج کے درمیان تربیت، دوطرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مطلقہ خبریں