موٹاپے سے آج کل بہت لوگ پریشان نظر آتے ہیں۔ شہد اور دارچینی کے ذریعے وزن باآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک گلاس اُبلے ہوئے پانی میں ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر۔ اس میں ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کر روزانہ صبح خالی پیٹ پینا وزن کم کرنے میں مفید ہے۔ اس کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کیا جاسکتا ہے۔ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی کرتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد مکس کرکے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لا سکتا ہے۔ شہد اور دارچینی کے امتزاج سے کئی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق شہد کئی امراض میں مفید ہے۔ دارچینی جسم میں جراثیم یا فنگس بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس مرکب کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔ ایک بڑا چمچ شہد کنکنا گرم کرکے اس میں ایک چوتھائی چمچ دارچینی پاؤڈر ملا لیں، اس مرکب کا استعمال کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مفید ہے۔ بال جھڑنے یا گنج پن میں گرم زیتون کے تیل میں ایک چھوٹا چمچ شہد اور ایک چھوٹا چمچ دارچینی ملا کر استعمال کرنا مفید ہے، نہانے سے پہلے سر پر یہ مکسچر لگایا جائے، اسے پندرہ منٹ لگا رہنے دیں، اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریضوں کیلئے شہد اور دارچینی مفید ہیں، ان بیماریوں میں مبتلا افراد کو مستقل اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہئے۔ ایک چھوٹا چمچ دارچینی پاؤڈر کو ایک چھوٹے چمچ شہد میں ملا دیں۔ اس مرکب کو ایک کپ پانی یا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں۔ یہ کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مفید مانا جاتا ہے۔ شہد اور دارچینی میں جراثیم مارنے کی خصوصیات ہیں، شہد اور دارچینی پاؤڈر کو کنکنے گرم پانی میں ملائیں اور ایک پیسٹ بنا لیں۔ اسے جسم کے اس حصے پر لگا لیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہو۔ ہاضمے کی خرابی، معدے کی جلن اور تیزابیت میں شہد اور دارچینی مفید ہیں۔ ہر کھانے سے قبل شہد اور دارچینی کا پاؤڈر مکس کرکے استعمال کرنے سے پیٹ میں جلن یا بدہضمی میں آرام ملتا ہے۔ دارچینی اور شہد کا گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ اسے دانوں اور کیل مہاسوں پر لگا کر پندرہ منٹوں کیلئے لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو ہفتے میں دو تین بار کرنے سے کیل مہاسوں سے کافی حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔