Thursday, June 12, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق عریبین کا انعقاد

زاویۂ نگاہ رپورٹ

پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین شمالی بحیرہ عرب میں دوطرفہ بحری مشق عریبین مون سون VI منعقد کی گئی۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مشق میں روسی بحری جہازوں کے علاوہ پاک بحریہ کے مختلف اثاثوں بشمول ڈسٹرائر، آف شور پیٹرول ویسل، فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)، میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ اور یو اے وی نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی مشق عریبین مون سون میں شرکت کی۔ مشق میں کثیرالجہتی بحری جنگ کے سیریلز شامل تھے جن کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور بحری سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہارتھا۔ قبل ازیں کراچی میں روسی بحری جہازوں کے قیام کے دوران دوطرفہ جہازوں کے دورے، ہاربر ڈرلز اور ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز بھی کی گئیں۔ روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کی اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھا کر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اہم بحری ممالک کے ساتھ میری ٹائم ڈومین میں مشترکہ مشقیں خطے میں پائیدار بحری سلامتی کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

مطلقہ خبریں