Thursday, June 12, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

آٹھویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے

حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جنگی مہارتوں میں اضافہ اور تجربات کا تبادلہ تھا، پاک فوج کی
7 ٹیموں کے علاوہ پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی، آئی ایس پی آر
مشق پیشہ ورانہ صلاحیت اور عسکری حکمتِ عملی کا بہترین امتزاج ہے، حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

زاویۂ نگاہ رپورٹ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آٹھویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کا اختتام ہو گیا،8ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کا انعقاد 14 سے 18 اپریل تک کھاریاں گیریژن میں کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ مشق پیشہ ورانہ صلاحیت اور عسکری حکمتِ عملی کا بہترین امتزاج ہے، حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا، 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جنگی مہارتوں میں اضافہ اور تجربات کا تبادلہ تھا۔ پاک فوج کی 7 ٹیموں کے علاوہ پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔ بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنگلادیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے مبصرین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے شرکاء میں انفرادی و اجتماعی انعامات بھی تقسیم کئے۔

مطلقہ خبریں