Thursday, June 12, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

جنوبی ایشیا میں امن جوہری خطرات میں کمی سے ممکن ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کی جانب سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر ڈیٹرنس کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں دُنیا بھر سے اسکالرز اور ماہرین کے ممتاز گروپ نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد عالمی اسٹرٹیجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس کے ذریعے پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو بھی شیئر کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کانفرنس کے پہلے دن کلیدی خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطباق مہمان خصوصی نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مذاکرات اور تعاون سے متعلق پاکستان کے عزم کو اُجاگر کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام صرف جوہری خطرات میں کمی کے باہمی اقدامات اور وسیع تر جیواسٹرٹیجک توازن سے ہی ممکن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تخفیف اسلحہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیٹرنس اسٹڈیز، روس اور یورپی یونین کے متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔

مطلقہ خبریں