کراچی میں رابطہ فورم انٹرنیشنل کے آفس میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز کے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ رابطہ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین نصرت مرزا، آر ایف آئی ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سید سمیع اللہ اور آر ایف آئی ڈیجٹیل ٹی وی کے ڈائریکٹر سید زین العابدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آر ایف آئی ڈیجیٹل ٹی وی کے اینکرز اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔



