Monday, April 21, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

آرمی چیف سے ترکیہ کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر زور، صدر نے نشان امتیاز ملٹر ی سے نوازا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ترکیہ بری فوج کے کمانڈر سیلکوک بایراکتار اوغلو نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیاد پر قائم تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف نے افواج کے مابین فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، ترکیہ کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر ترکیہ کمانڈر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیشن کیا۔ دوسری طرف صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ بری افواج کے کمانڈر سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا۔ ایوان صدر میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سفارتکاروں، تینوں مسلح افواج کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ صدر زرداری نے اعلیٰ ذہانت کے حامل افسر، بہترین انتظامی خوبیوں، بہادر اور پیشہ ورانہ طور پر قابل افسر ہونے پر نشانِ پاکستان (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترکیہ کے کمانڈر کو مبارکباد پیش کی جبکہ صدر زرداری کی ترکیہ کمانڈر کمانڈر سے ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کرتا ہے، ترکیہ نے ہمیشہ بنیادی معاملات پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متعدد منصوبوں پر تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ زراعت، تعلیم، فن اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون فروغ دینا ہوگا، صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں۔ ترک بری افواج کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کے کمانڈر جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو نے ملاقات کی، وزیردفاع نے کہا کہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے جس کی خصوصیات مشترکہ پروجیکٹس، مشترکہ مشقیں اور فوجی تربیت ہیں۔ دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ساتھ بھی ترکیہ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی۔ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

مطلقہ خبریں