Monday, April 21, 2025
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

نیگلیریا ایک جان لیوا اور لاعلاج مرض

یہ جرثومہ انسانی دماغ میں ناک کے ذریعے سے داخل ہوتا ہے اور شدید انفیکشن کا سبب بنتا ہے

ڈاکٹر سمیرا احتشام

نیگلیریا (Naegleria Fowleri) ایک جرثومہ ہے جو کہ صرف خوردبین کے ذریعے سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ جرثومہ انسانی دماغ میں ناک کے ذریعے سے داخل ہوتا ہے اور شدید انفیکشن کا سبب بنتا ہے، جس کی وجہ سے انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ یہ جرثومہ پانی کے ذخائر میں پھلتا پھولتا ہے اور اسی وجہ سے شہروں میں جان لیوا بیماری کا باعث بنتا ہے۔ اس بیماری سے 95 فیصد لوگ جانبر نہیں ہوسکتے اور موت واقع ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

نیگلیریا کہاں پر پایا جاتا ہے:
٭… تازے پانی کے تالاب اور جھیلوں میں
٭… دریاؤں میں
٭… گرم پانی کے چشموں میں
٭… سوئمنگ پولز میں جہاں کلورین شامل نہ ہو
٭… شہری آبادیوں، پانی کے ذخائر میں
گرمیوں کے مہینوں میں نیگلیریا کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے، یہ 47oC تک درجۂ حرارت میں زندہ رہ سکتا ہے۔
علامات:
نیگلیریاکی علامات جرثومے کے جسم میں داخل ہونے کے 2 سے 3 دن کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔
٭… سر میں شدید درد
٭… بخار
٭… متلی اور قے
٭… گردن کا اکڑائو
٭… چلنے لڑکھڑاہٹ
٭… کنفیوژن
٭… دورہ پڑنا
ایسی ہی ملتی جلتی علامات ’’گردن توڑ بخار‘‘ (Meningiis) میں بھی پائی جاتی ہیں۔ اس لئے مرض کی درست تشخیص کے لئے ڈاکٹر سے رجوع لازمی کریں۔ خیال رہے کہ یہ متعدی مر ض نہیں ہے۔ یعنی ایک مریض سے دوسرے مریض میں منتقل نہیں ہوتا۔
نیگلیریا سے بچاؤ کیسے ممکن ہے:
٭… پانی ذخیرہ کرنے والے انڈر گرائونڈ (Underground) اور اوورہیڈ (Over Head) ٹینکوں کی فوراً صفائی کروائیں۔
٭… پانی کے ٹینکوں پر ڈھکن رکھوائیں۔
٭… بغیر کلورین (Chlorine) ملے پانی میں تیراکی اور نہانے سے گریز کریں۔
٭… ناک صاف کرنے کے لئے اور وضو کے وقت اُبلے ہوئے یا کلورین ملے پانی کا استعمال کریں۔
پانی کو قابلِ استعمال بنائیں
پانی کو تقریباً 5 سے 8 منٹ تک اُبالیں۔ اس سے یہ جرثومہ اور اس کے انڈے ختم ہوجاتے ہیں۔ 1000 گیلن پانی کے ٹینک میں ایک کلورین ٹیبلٹ (Chlorine Tablet) یا 2000-3000 گیلن پانی کے لئے 2 کلورین ٹیبلٹ کا استعمال کریں۔ یہ ٹیبلٹ 15 دن کے لئے کافی ہوتی ہیں۔

مطلقہ خبریں