Thursday, November 21, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

امریکہ نے پاکستان کو ویزا استثنیٰ پروگرام میں شامل کر لیا

واشنگٹن ڈی سی: امریکہ نے پاکستان کو ویزا استثنیٰ پروگرام میں شامل کر لیا ہے‘ جس کے تحت پاکستانی شہری سیاحت یا کاروبار کے لئے امریکہ کا ویزا حاصل کئے بغیر بھی امریکہ جا سکیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا استثنیٰ پروگرام کے لئے کوالیفائی کرنے والے ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا ہے۔ پاکستان اس پروگرام کے تحت سہولتوں سے استفادہ حاصل کرنے والا 39 واں ملک ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اب ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘ اس سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جس کے شہری ویزا حاصل کئے بغیر امریکہ کا سفر کر سکیں گے‘ ویزا استثنیٰ پروگرام کے تحت ویزا کے بغیر سفر کرنے کے لئے امریکہ بحری یا فضائی راستے سے جانے سے پہلے سفری اجازت کے لئے الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے اجازت حاصل کرنا ہو گی۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے یہ فیصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے مدد کرنے پر کیا ہے۔

مطلقہ خبریں