Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

تیرہ ڈالر کی انگوٹھی 8 کروڑ 90 لاکھ روپے میں بکی

لندن: 1980 کے عشرے میں ایک معمولی آرٹیفشل جیولری کے طور صرف 13 ڈالر میں خریدی گئی ایک انگوٹھی کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ اس میں دراصل اصلی اور نایاب ہیرا جڑا ہے جو حال ہی میں 847,667 ڈالر (8 کروڑ 91 لاکھ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوا ہے۔ 35 سال قبل ایک ٹھیلے سے صرف 13 ڈالر میں خریدی گئی انگوٹھی کو لندن میں ہونے والی نیلامی میں سوتھ بائی فائن جویلز نے فروخت کیا۔ چند ماہ قبل اس انگوٹھی کے مالک کو خیال آیا کہ کیوں نہ اس انگوٹھی کو کسی جوہری کو دکھایا جائے، جب یہ جوہری کے پاس پہنچی تو وہ حیران رہ گیا کہ کہ اس میں 26 اعشاریہ 29 قیراط کا تکیے کی شکل کا ہیرا جڑا تھا۔ معیار اور رنگت کے لحاظ سے یہ ایک نایاب ہیرا ہے جس کی شفافیت کا درجہ وی وی ایس ٹو ہے اور اسی بنا پر اس کی غیر معمولی قیمت لگائی گئی ہے۔ سوتھ بائی کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت 5 سے 7 لاکھ ڈالر لگنی چاہیئے تھی لیکن نیلامی میں قیمت بڑھتی گئی اور قریباً ساڑھے 8 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔ ماہرین کے مطابق یہ ہیرا 19ویں صدی کی ابتدا میں نکالا گیا تھا کیونکہ اس زمانے میں ہیرے کی کٹنگ اسی طرح ہوا کرتی تھی تاہم اس کے نئے خریدار کا کہنا ہے کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق اس کی مزید تراش خراش کرے گا۔

مطلقہ خبریں