اسلام آباد: پانامہ جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو حدیبینہ پیپرز ملز کے کاغذات سمیت طلب کر لیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے اور انہیں حدیبینہ پیپرز مل کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔