ما سکو : روس میں اپوزیشن رہنما الیگزی نوالنی کو 30روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ان پر حکومت مخالف مظاہرے اور احتجاج کا الزام ہے۔ملک میں آپریشن کے دوران اپوزیشن لیڈر کے 1500 کے قریب حامیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنما الیگزی
نوالنی کی کال پرروس بھر میں حکومتی کرپشن کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا اہتمام کیا گیا تھا۔حکومت نے ان مظاہروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے الیگزی نوالنی کو گزشتہ روز حراست میں لیا جبکہ 1500کے قریب ان کے حامیوں کو بھی مظاہروں میں شرکت پر حراست میں لیا گیا ہے۔