کیف: کیف میں امریکی سفارتخانے میں گزشتہ رات دھماکہ ہوا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ آدھی رات کے تھوڑی دیر بعد وسطی کیف میں واقع سفارتخانے میں ہوا ہے۔ تحقیقات کاروں کو معلوم ہوا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے سفارتخانے کی حدود میں دھماکہ خیز مواد پھینکا ہے، یہ بات سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے سے فوری طور پر اس واقعے پر تبصرے کے لئے رابطہ نہیں ہو سکا لیکن ایک سفارتکار نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سفارتخانہ اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔