Thursday, November 21, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

ے آئی ٹی قطر آ کر مجھ سے انٹرویو کر لے

دوحہ/اسلام آباد: قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم نے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے دوسرے خط کا بھی جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کو پیشکش کی ہے کہ وہ قطر آ کر ان سے انٹرویو کر لیں، اس سلسلے میں سفارت خانے کے ذریعے تاریخوں کے تعین کے لئے مشاورت کی جائے۔ ذرائع کے مطابق شیخ حماد بن جاسم نے اپنے دوسرے خط میں بھی کہا ہے کہ وہ اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں۔ اس سے قبل قطری شہزادے حماد بن جاسم نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے اپنے دستخط شدہ خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خط میں بھیجے گئے اپنے متن پر قائم ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ جب جے آئی ٹی کا پہلا خط آیا تو اس وقت میں قطر سے باہر تھا اور یہ خط قطر میں پاکستانی سفیر نے پہنچایا تھا میں نے واپسی پر اس کا جواب دے دیا جو جے آئی ٹی کو وزارت خارجہ کے ذریعے مل گیا ہے۔ جے آئی ٹی کے خط میں مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے خط کیا ان کے ہیں تو میں نے جواب میں بتایا کہ یہ خط میرے ہیں اور میں نے ہی بھیجے تھے اس کے بعد میرا جواب ملنے سے قبل ہی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی تھی لہذا میں سمجھتا ہوں کہ جے آئی ٹی نے مجھ سے جو پوچھا اسے اس کا جواب مل گیا ہے اور اب میرا پاکستان آنا ضروری نہیں۔ ذرائع کے مطابق پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 19 مئی کو قطری شہزادے کو خط لکھ کر 25 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ جس پر انھوں نے جواب دے دیا تھا کہ میں دونوں خطوط کی تصدیق کرتا ہوں جس کے بعد اب شیخ حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا جواب دیا ہے۔

مطلقہ خبریں