Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

امریکا، اسرائیل مخالف ممالک پر پابندیوں کا بل تیار

امریکا کے صدر جوبائیڈن اسرائیل نوازی میں سابق انتظامیہ پر سبقت لے جانے لگے۔ امریکی کانگریس میں بل پیش کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، جس میں تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے مخالف ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ بل میں وزارت خارجہ سے سفارش کی جائے گی کہ وہ ایسے ممالک کی فہرست مرتب کرے، جہاں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر پابندی کے قوانین موجود ہیں۔ اس کے بعد ان ممالک پر پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر مجبور ہوجائیں۔ امریکا میں فلسطینی دانشور ڈاکٹر سنان شقدیح کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے قیام کیلئے دباؤ ڈالنے کی سازش کے تحت تیار کئے گئے بل کے ضمن میں کئی خطرات ہیں۔ بل کی منظوری کے بعد امریکی انتظامیہ ہر اس ملک پر پابندیاں لگا سکے گی جس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں یا وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ شقدیح کا مزید کہنا تھا کہ اس بل کو روکنے کیلئے فلسطینی شہریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کے درمیان رابطے ہیں۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ امریکی وزارت خارجہ کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے صہیونی آلہ کار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

مطلقہ خبریں