Thursday, May 9, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

سرخ ٹماٹر۔۔ حسن سنوارنے والی سبزی

اکثر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ جلد کیسی ہی کیوں نہ ہو اس پر اچھا میک اپ کرکے وہ خوبصورت نظر آئیں گی جبکہ یہ خیال بالکل غلط ہے۔ اگر ہماری جلد تروتازہ نہیں ہوگی تو اس پر کبھی بھی میک اپ اچھا نہیں لگے گا۔ جلد کی تروتازگی حسن کی بنیاد ہے، جلد اگر نرم، صاف ستھری اور چمکدار رہے تو اس پر لمبے عرصے تک جھریاں نمودار نہیں ہوں گی۔ چہرے کی جلد اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ وہ ہماری عمر چھپا سکتی ہے اور بڑھا بھی سکتی ہے۔ صاف ستھری جلد کے حصول کے لئے سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ آپ پُرسکون رہیں، سوچ مثبت رکھیں، بھرپور نیند لیں اور غذا متوازن رکھیں، اس کے بعد بیرونی طور پر اپنی جلد کی حفاظت کریں، ہر موسم میں چہرے کا مساج لازمی کریں۔ مساج کے لئے روغن، زیتون، ناریل یا بادام کا تیل استعمال کریں۔ اس کے علاوہ جلد کی بیرونی حفاظت میں ٹماٹر بے حد اہم کردار ادا کرتا ہے۔جلد کی حفاظت میں ٹماٹر اپنی ٹھنڈک اور سیکٹرنے والی خوبیوں کی وجہ سے اہم تصور کیا جاتا ہے۔ دراصل ٹماٹر وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے،جو کیل مہاسوں کے علاوہ بے رونق جلد کو چمکدار اور پْرکشش بناتا ہے۔ہماری جلد کو صحتمند اور شاداب رہنے کے لئے وٹامن اے کی بھی ضرورت ہوتی ہے،ٹماٹر میں یہ حیاتین بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ ٹماٹر میں شامل نمکیات جلد کو متوازن رکھتے ہیں اور جلد سے چکناہٹ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹماٹر میں شامل اینٹی آکسیڈینٹس جلد کے خلاف کام کرنے والے جراثیم سے مقابلہ کرتے ہیں۔جلد کی حفاظت میں ٹماٹر کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے،اس لئے خواتین مصنوعی اشیاء کی بجائے قدرتی محافظ یعنی ٹماٹر سے اپنی جلد کی حفاظت اور خوبصورتی بڑھانے کا کام لے سکتی ہیں۔ ٹماٹر وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو کیل مہاسوں کے علاوہ بے رونق جلد کو چمکدار اور پْرکشش بناتا ہے۔

مطلقہ خبریں