Monday, May 20, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

ایرانی ہیکروں نے اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چرالیا

ایران کے ہیکروں کے ایک گروپ ”عصائے موسوی“ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سائبر حملہ کرکے اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج میں اس سائبر حملے پر کھلبلی مچ گئی۔ ایرانی ہیکروں کے گروہ نے فوجی سروسز کے اسکول کے سیکڑوں فوجیوں اور طلبہ کے بارے میں معلومات اور تفصیلات پر مشتمل فائلیں، اسرائیلی وزیردفاع بینی گین ٹس کی ذاتی تصاویر شائع کردیں۔ اس گروپ نے حال ہی میں ڈیٹا بیس کے لیکس کا ایک سلسلہ شائع کیا ہے، جس میں نجی اسرائیلی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کمپیوٹروں کا ڈیٹا موجود ہے۔ اسرائیلی جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ یہ گروپ ایرانی ہے اور اس کا مقصد اسرائیلی کو تباہ کرنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے افسران کے ڈیٹا کی چوری کو یہ دوسرا واقعہ ہے، جو اسرائیلی انٹیلی جنس کی واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔ ڈارک نیٹ اور ٹیلی گرام پر فائلیں ہیک کرکے شائع کی گئی ہیں، جن میں الفون جنگی بٹالین، اس کے مقامات اور اس کی تربیت کے شیڈول کی تفصیلات موجود ہیں۔ ہیکروں نے جنگی یونٹوں میں شامل ہونے کیلئے نامزد فوجیوں کے نام اور سیکڑوں اہلکاروں کے نام اور پتے، ان کی رہایش گاہوں، ان کے سیل فون اور ای میل اکاؤنٹ کے علاوہ ذاتی تفصیلات بھی شائع کیں۔ دوسری جانب اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے یکطرفہ اقدامات خطے میں امن کے حصول کے امکانات کو غیرمستحکم اور کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے لندن میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران و ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کا ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے مطابق حل تلاش کرنے اہمیت پر زور دیا۔

مطلقہ خبریں