Thursday, May 9, 2024
- Advertisment -
Google search engine

حالیہ پوسٹس

سی پی این ای کی کمیٹیوں کے اجلاس

زاویہئ نگاہ رپورٹ

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی خیبرپختونخوا کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ماہ پشاور میں نائب صدر کے پی اور چیئرمین خیبرپختونخوا کمیٹی طاہر فاروق کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں اخبارات، صحافیوں اور ایڈیٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ممبران کو صوبائی حکومت کی طرف سالہا سال سے واجب الادا بقایا جات کی وصولی کے سلسلے میں پشاور ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے روزنامہ ”سرخاب“ پشاور اور دیگر اخبارات کے ڈیکلریشن منسوخ کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ منسوخ شدہ اخبارات کے ڈیکلریشن بحال کئے جائیں۔ علاقائی اخبارات عامل صحافیوں اور دیگر کارکنوں کا ذریعہ معاش ہیں۔ صوبائی محکمہ اطلاعات علاقائی اخبارات کو درپیش سنگین مشکلات اور مسائل کو ہنگامی طور پر حل کرے۔ اس وقت خیبرپختونخوا شدید مالی مسائل کا شکار ہے، بیروزگاری اور مہنگائی عرو ج پر ہے، ایسے میں اخبارات کی بندش سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ قرارداد میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سالہا سال سے اخبارات کے واجب الادا بقایا جات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ بقایاجات کی عدم وصولی کی شکل میں اخبارات کے لاک آؤٹ کا خطرہ سنگین شکل اختیار کرتا جارہا ہے جس توجہ نہ دی گئی تو ریاست کے چوتھے ستون پریس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ قرارداد میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی طرز پر ہر ماہ خیبرپختونخوا میں بھی اشتہارات کی ادائیگی کا نظام وضع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں طاہر فاروق (روزنامہ جہاد/اتحاد)، مسعود خان (روزنامہ ریاست)، جمشید باغبان (روزنامہ ایکسپریس)، امجد عزیز ملک (روزنامہ کسوٹی)، اشرف ڈار (روزنامہ عوام الناس)، تنویر صدیقی (روزنامہ آج)، لیاقت یوسفزئی (روزنامہ سرخاب)، ظاہر شاہ شیرازی، وزیر زادہ خان (روزنامہ انتباہ)، فضل حق (ڈیلی ٹائمز) سید اعتزاز حسین شاہ (روزنامہ میدان)، نجیب اللہ نوین (روزنامہ ھیواد)، جاوید آفریدی (روزنامہ پیام خیبر)، تصور شاہ، نعمان ثنا اللہ، سلمان ثنااللہ (روزنامہ فرنٹئیراسٹار) اور سید قیصر رضوی(روزنامہ جدت) سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

مطلقہ خبریں